1 جون 2013 - 19:30
News ID: 425318
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگردوں نے شام کے شہر ’’الرقہ‘‘ کے علاقے ’’عین العروس‘‘ میں واقع مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بم دھماکے سے ویران کر دیا۔ شام میں سرگرم دھشتگردی گروہ النصرہ نے مقام حضرت ابراہیم کو بم دھماکے کے ذریعے منہدم کر کے اس پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔ دھشتگردی گروہ النصرہ پہلے سے یہ دھمکی دے چکا ہے کہ وہ تمام مذہبی مقامات کو ویران کرے گا۔ واضح رہے کہ حضرت ابراہیم (ع) کی قبر مبارک فلسطین کے شہر الخلیل کی مسجد ابراہیمی میں واقع ہے۔